قدوس بزنجو وزیراعلیٰ بنے توایکٹیوتھے اب شایدان کی طبیعت خراب ہے،سیلاب میں حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے،سلیم کھوسہ
جعفرآباد(انتخاب نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان کھوسہ نے کہاہے کہ ملک کی سلامتی میں فوج کی لازوال قربانیاں شامل ہیں عمران خان جوبھی مارچ کرے لیکن اداروں کے خلاف بات نہ کریں توبہترہے اداروں کے خلاف عمران خان کے بیانیئے کی مزمت کرتے ہیں لوگ عمران خان سے محبت کے بجائے اب نفرت کررہے ہیں افواج پاکستان نے ملک کوبڑے بڑے مشکلات سے نکالاہے سلیم خان کھوسہ نے کہاہے کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پرحکومت بلوچستان اورپی ڈی ایم اے کی کارکردگی مایوس کن ہے سردیاں شروع ہوگئی ہیں لیکن حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیئے تاحال عملی اقدامات نہیں کیئے ہیں تین ماہ سے زائد کا وقت گزرگیالیکن اب تک سیلابی پانی نکاس نہ کیاجاسکاہے۔اِن خیالات کااظہارمیرسلیم خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ پرڈیرہ اللہ یارکے صحافیوں مصری بگٹی شکل بلوچ علی دوست بگٹی اورلیاقت علی مستوئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیاہے میرسلیم خان کھوسہ نے کہاہے کہ سیلاب کی تباہ کاریاں محکمہ ایری گیشن کی ناقص کارکردگی کے باعث ہوئی ہیں ہم نے ایری گیشن کے خلاف جے آئی ٹی بنانے کامطالبہ کیاتھا حکومت نے جے آئی ٹی برائے نام کی بنائی اب تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آیاسلیم کھوسہ نے کہاہے کہ محکمے تب ایکٹیو ہوئے جب وزیراعظم یہاں دورے پرآیاتھاا±ن کے بعدوہی حال ہے سیلاب متاثرین بدحالی کے شکارہیں اِن متاثرین کوگرم بستروں اورٹینٹ وغیرہ کی اشدضرورت ہے میرسلیم کھوسہ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجوجب پہلی بار وزیراعلیٰ بنے توایکٹیودکھائی دے رہاتھالیکن اِس مرتبہ شایدان کی طبیعت خراب ہے وہ اپنے علاج میں مصروف ہیں اِس لیئے کام نہیں کررہے ہیںسلیم کھوسہ نے کہاہے کہ حالیہ سیلاب سے ذراعت مکمل تباہ ہوگیاہے چاول کی فصل تونہ بچ سکی لیکن محکمہ ایری گیشن سیلابی پانی کوراستہ نہ دیکرگندم کی فصل سے بھی لوگوں کومحروم رکھناچاھتے ہیں حکومت بیج وغیرہ دینے کے نام پر زمینداروں کامزاق اڑارہے ہیں ہمیں اس عمل پرتحفظات ہیں جن کے 50 یا 100 ایکڑزمین اورفصل کونقصان پہنچاان کااب کیاہوگاحکومت نے صرف دس سے 16ایکڑوالے کھاتے داروں کوبیج وغیرہ دینے کااعلان کیاہے اس حوالے سے چیف سیکریٹری بلوچستان سے بات کی جائے گی تاکہ کسانوں اورکاشتکاریوں کی دادرسی ہوسکے میرسلیم کھوسہ نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کایہ دوسرامرحلہ شروع ہے ان شااللہ یہ مرحلہ بھی خوش اصلوبی سے مکمل ہوجائے گا بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں کی جیت یقینی ہے ہم جنرل کونسل کے انتخابات بھی اکثریت سے جیت گئے تھے۔


