کوئٹہ میں پہلی مرتبہ نئی گیس پائپ لائن کیلئے ایک ارب کا کام شروع کروایا، قاسم سوری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ عوام باشعور ہو چکی ہے جس کی دلیل لوگوں کا جوق در جوق مختلف جماعتوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنا ہے ہم نے کوئٹہ اور بلوچستان کے لوگوں کو گیس کی فراہمی اور نسٹ یونیورسٹی نادرا میگا سینٹر کا قیام ممکن بنا کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نعیم خان خلجی اور ساتھیوں کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کا پی ٹی آئی میں شامل ہونا بچوں کے روشن مستقبل اور حقیقی آزادی کی ضمانت ہے آج پوری قوم باخبر اور باشعور ہوچکی ہے جسکی دلیل لوگوں کی جوق در جوق مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت ہے پی ٹی آئی دور حکومت میں کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کا افتتاح کیا، نادرا میگا سینٹر کا قیام، کوئٹہ میں 80کی دہائی کے بعد پہلی مرتبہ نئی گیس لائن کے لئے ایک ارب کا کام شروع کروایا چینی حکومت کی مددسے بڑے پانی کے ٹیوب ویل منظور کروائے کوئٹہ سے براہ راست جدہ کی فلائٹس، کوئٹہ سے ژوب سی پیک روڈ، چمن سے کراچی دورایہ سڑک جیسے منصوبے شروع کروائے لیکن موجودہ امپورٹڈ حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، شمولیتی جلسے سے صوبائی وزیر معدنیات مبین خان خلجی، صوبائی سینئر نائب سید صادق آغا، محمد آصف ترین، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری داؤد خان پانیزئی‘ملک نصیب اللہ بیٹنی‘زین العابدین خلجی، نور خان خلجی، جمعہ خلجی، خالقداد نورزئی، سید میر علی آغا‘ اکرام ترین، قاری عبداللہ درانی، برات خان خلجی، آئی ایل ایف گل اکبر دومڑ اور دیگر سینئر قیادت نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں