ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے پابند ہیں،امریکہ

واشنگٹن:امریکی وزارت خارجہ نے ایرانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ فوری تعاون کریں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں کہاگیاکہ واشنگٹن ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے پر کاربند رہے گا۔ مزید یہ کہ ایران کے حوالے سے ایٹمی توانائی کی حالیہ رپورٹیں باعث تشویش ہیں۔امریکی وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا کہ کوئی بھی نیا جوہری معاہدہ نگرانی کے مضبوط نظام پر قائم ہونا چاہیے۔ عالمی برادری پر لازم ہے کہ واضح طریقے اور ایک آواز ہو کر ایران کے ساتھ بات چیت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں