جنرل اسمبلی اجلاس، پاکستان نے افغان صورتحال پر پیش قرار داد پر اعتراض اٹھا دیے

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر پیش کردہ قرارداد پر رائے شماری میں حصہ نہ لیتے ہوئے متعدد اعتراضات اٹھا دیئے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر پیش کردہ قرارداد پر رائے شماری ہوئی تا ہم پاکستان نے قرارداد کے نامکمل ہونے، متعدد اعتراضات پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا،قرارداد کے حق میں 116 ووٹ آئے، پاکستان سمیت 10 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،پاکستان نے قرارداد کے غیرمتوازن اور کئی حقائق نظر انداز کرنے سے متعلق اعتراضات اٹھا دیے پاکستان کی پیش کردہ چند تجاویز کو جرمنی، دیگر شریک ممالک نے تسلیم کیں پاکستانی نائب مستقل مندوب عامر خان نے پاکستان کے اعتراضات پر مفصل وضاحت پیش کرتے ہوئے افغانستان میں نئی عبوری حکومت کی حقیقت کو قرارداد میں تسلیم نہیں کیا گیا، قرارداد میں افغانستان میں عبوری حکومت سے مل کر حالات معمول پر لانے کا کوئی طریقہ کار نہیں دیا گیا، افغانستان کی قومی دولت غیر منجمد کرنے بارے بھی کوئی عزم ظاہر نہیں کیا گیا، پاکستانی نائب مستقل مندوب نے کہا کہ انسانی امداد کے علاوہ افغان معیشت کی بحالی پر کوئی عزم ظاہر نہیں کیا گیا، افسوس ہے کہ ایک گروپ کو ٹی ٹی پی سمیت دیگر مسلح تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں