2050 تک پاکستان کی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے‘ عالمی بینک

لاہور:عالمی بینک کے پاکستان کے لیے کنٹری کلائمیٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے 2050 تک پاکستان کی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030 پاکستان کو جی ڈی پی کا 10 فیصد موسمیاتی تبدیلی پر خرچ کرنا ہوگا جبکہ زراعت اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہوگی۔عالمی بینک کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے شعبہ زراعت، توانائی میں اصلاحازت ناگزیر ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 1700 افراد کی اموات ہوئی جبکہ فوری طور پر موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔عالمی بینک کے مطابق حالیہ سیلاب سے پاکستان میں 80 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے، سیلاب کے باعث تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر جبکہ 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں