خضدار، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا

خضدار(انتخاب نیوز)خضدار بازار دو تلوار کے قریب تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ بارودی مواد کوخضدار بازار دو تلوار کے قریب روڈ پر رکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں