قلات، موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

قلات (انتخاب نیوز)قلات میں مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے، پولیس زرائع کے مطابق قلات کے کلی شیشہ ڈغار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالواحد ولد حسین بخش قوم کیازئی سکنہ شیشہ ڈغار کو قتل کرکے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی پولس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے مزید کارروائی قلات پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں