پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تنازعے کا شکار
پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل تنازعے کا شکار ہو گئی ہے بلوچستان حکومت نے کسی بھی قسم کے تعاون کرنے سے انکار کر دیا بلوچستان حکومت نے کوئٹہ پریمئر لیگ منعقدہ کرنے کا بھی اعلان کیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے لا تعلقی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث پی ایس ایل چیمپئن ٹیم سے کوئٹہ کا نام چھین سکتا ہے اس حوالے سے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے بلوچستان حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیم کے مالک سے کوئٹہ کے کھلاڑیوں کو مواقع دینے کا مطالبہ کرنے پر انہوں نے یہ کہہ دیا ہے کہ اگر ان پر زیادہ دباو ڈالا گیا تو وہ ٹیم کا نام تبدیل کر دیں گے ٹیم کے مالک ندیم عمر نے جواب دیا ہے کہ وہ ٹیم کا نام تبدیل کر کے چارسدہ گلیڈی ایٹرز رکھ دیں گے اس تمام تنازعے کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کٹ کی نمائش کی تقریب میں صوبائی حکومت کی کسی شخصیت نے شرکت نہیں کی جبکہ بلوچستان حکومت نے پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے اور کوئٹہ میں میچ نہ کرانے پر صوبائی سطح پر کوئٹہ پریمیئر لیگ کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ کوئٹہ پریمئر لیگ میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع ملیں گے اور وہ ثابت کر سکیں گے کہ وہ پاکستان سپر لیگ سمیت کسی بھی ٹیم کا حصہ بننے کے اہل ہیں یہاں یہ بات واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا جن میں جلات خان اور بسم اللہ خان شامل ہیں جبکہ پی ایس ایل 5 کیلئے عبدالناصر نامی نوجوان کرکٹر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔