نیشنل پارٹی بلوچ قومی تشخص، زبان، ثقافت اور وسائل کے تحفظ کی ضامن ہے,ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ اب وقت آگیاہے کہ موقع پرستوں کا راستہ روک کر بلوچستان اسمبلی کو سیاسی کارکنوں سے بھردیاجائے، نیشنل پارٹی ہی بلوچ قومی تشخص، زبان، ثقافت اور وسائل کے تحفظ کی ضامن ہے، شہید ڈاکٹریاسین بلوچ جدوجہد کا استعارہ تھے، ان کی قومی سوچ کومشعل راہ بناکر ہی منزل تک پہنچاجاسکتاہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے شہید ڈاکٹریاسین بلوچ کی ساتویں برسی کی مناسبت سے نیشنل پارٹی کے ریجنل سیکرٹریٹ تربت میں تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شہید ڈاکٹریاسین بلوچ کی دورطالبعلمی میں بی ایس او سے لیکر بی این ایم اورنیشنل پارٹی کے طویل سفر تک پوری جدوجہد بلوچ قوم کیلئے تھی، ان کی پوری زندگی بلوچ اور بلوچستان کے بہتر مستقبل کی جدوجہد سے عبارت رہی، نیشنل پارٹی جذباتی نعروں کے بجائے فکری ونظریاتی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ہماری جدوجہد استحصال کے خاتمہ اور انسانیت کی سربلندی کیلئے ہے نیشنل پارٹی بلوچ ساحل وسائل کی پاسبان ہے، ڈاکٹرمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے والے کارکنان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ قومی شعور کو سماج میں اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار نبھائیں، انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے بلدیاتی کونسلران پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، کونسلران کامریڈ شپ کو برقرار رکھتے ہوئے انسان دوستی، وطن دوستی اوربلوچ دوستی کے جذبے کے تحت سماج کی خدمت کو شعاربنائیں اورخود کو کرپشن سے دور رکھتے ہوئے نچلی سطح پر عوامی مسائل پر توجہ مرکوز رکھیں، انہوں نے کہاکہ شہید مولابخش، شہید ڈاکٹریاسین، میر حاصل بزنجو ، قاضی غلام رسول ، شہید ڈاکٹرنسیم جنگیان، شہید ریاض بلوچ، شہید ڈاکٹرلعل بخش سمیت دیگر شہداء بلوچ قومی فکر کے سرخیل تھے ان کی فکر کو قومی امانت سمجھ کر اسے معاشرے میں عام کریں کیونکہ ان شہداء کو پیسہ اورجائیداد بنانے کا شوق نہ تھا بلکہ ان کی جدوجہد کامحور یہ وطن اور بلوچ قوم تھے، شہید ڈاکٹریاسین بلوچ کی موت نہ صرف نیشنل پارٹی بلکہ بلوچ اور ترقی پسندانہ جدوجہد کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، ن

اپنا تبصرہ بھیجیں