بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین آپریشن بحال کرنے کا اعلان

کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کے بعد ٹرین آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔بلوچستان سے دوسرے صوبے جانے والے ریلوے ٹریک بند ہونے اور ریل سروس نہ چلنے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے تاہم اب محکمہ ریلوے نے 21 اگست کو بند ہونے والی ٹرین سروس بیس نومبر سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق بیس نومبر کو پہلی ٹرین مچھ بلوچستان سے پشاور اور پشاور سے مچھ مسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں