شہباز شریف کا طیارہ آج شام 6 بجے لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگا

لندن: وزیراعظم شہباز شریف (آج) اتوار کی شام وطن روانہ ہوں گے، شہباز شریف کا طیارہ شام 6 بجے لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف جمعے کی شام طبیعت کی خرابی کے سبب وطن روانہ نہیں ہوسکے تھے۔شہباز شریف کے ہلکے بخار میں مبتلا ہونے کے سبب فیملی ارکان ن آرام کا مشورہ دیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف چند روز قبل لندن گئے تھے اور انہیں گزشتہ روز پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم انہوں نے اپنا قیام ایک روز کے لیے بڑھا دیا تھا جس کے بعد انہیں جمعے کو وطن کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن وطن واپسی کے لیے ائیر پورٹ روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، وزیراعظم کو ائیرپورٹ روانگی سے قبل ہلکا بخار محسوس ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں