آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کریںگے،پی پی بلو چستان

کوئٹہ(انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کامران خلجی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کریگی،عرفانہ فتنہ نے چار سال میں جھوٹ اورانتقام کی سیاست کے علاوہ عوام کی کوئی خدمت نہیں کی دوسروں کوچور چور کہنے والا خود سند یافتہ چورثابت ہوچکا ہے اب وہ ملک کے اداروں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کامران خان خلجی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی برسراقتدار آئی ہے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اورچھوٹے صوبوں کو صوبائی خودمختاری دی پارٹی بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے پارٹی پاکستان کے غریب عوام کے دلوں میں بستی ہے جسے عوام کے دلوں سے کوئی باہر نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت انشاءاللہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہی ہے پارٹی آئندہ عام انتخابات میںبلوچستان سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہ اکہ عمرانی فتنہ نے چار سال میں جھوٹ اور انتقام کی سیاست کو فروغ دیا،بیرونی فنڈنگ سے ملک میں فتنہ و فساد پھیلانے والا عمرانی ٹولہ عوام کے سامنے عیاں ہوچکا ہے پاکستان کے غیور عوام عمران نیازی اور تحریک انصاف کے جھانسے میں نہیں آئیں گے عوام نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو مسترد کردیا ہے جس سے پی ٹی آئی اور عمران نیازی بوکھلاہٹ کاشکار ہوکر اداروں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اوردیگرسیکورٹی اداروں کی ملک کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں پاکستان پیپلز پارٹی عوام پی ٹی آئی کی اداروں کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنادے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں