واشک میں صحافیوں کو پی ایچ ای اور لینڈ مافیا کیخلاف آواز اٹھانے پر دھمکی
واشک(انتخاب نیوز) رخشاں پریس کلب کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پی ایچ ای اور لینڈ مافیاز کے خلاف آواز اٹھانے پر ہمارے ایک دوست صحافی کو چند افراد لیویز وردی کا فائدہ اٹھا کر مختلف طریقے سے حراساں کررہے ہیں ایک لیویز اہلکار وردی اور سرکاری گن اٹھا کر رات کو ہمارے دوست کہ گیٹ پر آکر دھمکیاں دیتا ہے ہیں اور ہمارے دوست کے ذاتی زمینوں پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کیا جارہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں ان تمام صورتحال سے تحصیل انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ کو آگاہ کیا گیا ہے قبضہ مافیا کے خلاف ایف آئی آر بھی کیا گیا ہے مگر اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ اپنے اہلکار کو تحفظ دے کر اسکے خلاف کاروائی سے گرہیزاں ہیں حالانکہ اس کے خلاف تفتیشی آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ کو درخواستیں دی گئی تھیں لیکن بسیمہ انتظامیہ اپنے لاڈلے کے خلاف قدم اٹھانے کو راضی ہی نہیں۔ہم ڈپٹی کمشنر واشک کمشنر رخشاں ڈویژن،ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان اور دیگر حکام اعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس لیویز والے کے خلاف کاروائی کرکے قانونی کاروائی کریں وگرنہ ہمارے صحافی دوست کے ساتھ کچھ ہوا تو زمہ دار تحصیل انتظامیہ پر عائد ہوگی۔


