بلوچستان کے 32 اضلاع میں مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات جمع کرانیکا مرحلہ مکمل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے 32اضلاع میں مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے الیکشن کمیشن کی جا نب سے جا ری کئے گئے تفصیلات کے مطابق اقلیتی نشستوں پر انتخابا ت کے لئے کاغذات جمع کر انے والے امیدواران کی ابتدائی فہرست ریٹرننگ آفیسران نے جاری کردی ہے، جا ری کئے گئے تفصیلا ت کے مطابق خواتین کی 2082مخصوص نشستوں پر 3,263کاغذات نامزدگی موصول ہو چکے ہیں جبکہ کسان کی 902 مخصوص نشستوں پر 1820کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ورکرز کی 902نشستوں پر 1807کاغذات نامزدگی جمع ہوئے غیر مسلم کی 902نشستوں پر 316کاغذات نامزدگی موصول ہوئے15سے 17نومبر تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔
Load/Hide Comments


