گنداواہ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، نکاسی آب کا نظام مفلوج

گنداواہ(انتخاب نیوز) میونسپل کمیٹی گنداواہ پر کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کرنے کے باوجود شہر کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہیں منصوبہ بندی کے فقدان اور کرپشن کی وجہ سے شہر کچرہ کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے شہر کے مختلف محلوں، محلہ حسینی،بستی کمال شاہ، قاضی محلہ، بستی خدا بخش، بخاری محلہ، ماچھی محلہ، مین بازار سمیت جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں مکھیوں,مچھروں کی بھر مار اور افزائش نسل سے مختلف وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں شہر میں صفائی کا دور تک کوئی نام و نشان تک نہیں، گندگی سے اٹھنے والی بدبو، تعفن شہریوں کیلئے درد سر بن گیا ہے اور مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے جبکہ سیوریج نظام مفلوج ہونے سے نالیاں گند اگلنے لگی ہے راہگیروں کو پیدل چلنے میں دشواری کا سامنا ہے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں