فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اشتہار بند کر دیا

واشنگٹن:فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن کمپین کا اشتہار بلاک کر دیا ہے، سوشل میڈیا ویب سائیٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اشتہار کمپنی کی پالیسی کے خلاف ہے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے فیس بک پر ایک سروے جاری کیا گیا جس میں شہریوں سے مردم شماری کے متعلق سرکاری فارم پر کرنے کا کہا گیافیس بک انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ میں ہونے والی سرکار مردم شماری کے متعلق غلط فہمی سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے پالیسی بنائی گئی ہے جس کے تحت اس اشتہار کو بلاک کیا گیا ہے۔اس سے قبل اسپیکر نینسی پیلوسی نے اس اشتہار پر اعتراض کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ یہ ٹرمپ کی دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے والی مہم کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ اشتہار ایک جھوٹ ہے جو فیس بک کی گمراہ کرنے والی پالیسی کی تعریف پر پورا اترتا ہے۔اسپیکر نے کہا کہ فیس بک کے بزنس ماڈل کو نفع سے غرض ہے لیکن اسے امریکی عوام کی تعداد کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں