عوام کا ایس اوپیز پرعملدرآمد کرنا ہوگا،حکومت کو سختی کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، ضیاء لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچا کے لئے عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا سمارٹ لاک ڈاون کے تحت دوکانداروں اورعوام کی جانب سے ایس او پیز پرعملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے ضلعی انتظامیہ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پرمزید سختی کرکے کارروائیاں عمل میں لائے عوام حکومت کو سختی کرنے پر مجبور نہ کریں عید سادگی سے منانے،تفریحی مقامات جانے پر بابندی سمیت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مزید سخت اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مقامی سطح پر کورونا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے وزیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میر ضیالانگو کی زیرصدارت،امن و امان کی موجودہ صورتحال، کرونا وائرس متعلق صوبائی حکومت اقدامات،لاک ڈوان کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل، سکندر جمالی آڈیٹوریم میں اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، جوائنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس، کمشنر کوئٹہ،ایڈیشنل آئی جیز پولیس،و دیگر اعلی افسران کی اجلاس میں شرکت کی امن وامان،کورونا وائرس کی روک تھام،ایس او پیز پر عملدرآمد،مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال،انٹرٹرانسپورٹ اور لاک ڈاون سمیت دیگر امور تفصیلی غور اور بریفنگ دی گئی اس موقعے پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ کا کہنا تھا کہ سمارٹ لاک ڈاون کے فیصلے کے بعد بتائی گئی ایس ا و پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے پولیس امن وامان کے علاوہ کرونا وائرس متعلق معاملات ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معاونت کریماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے عوام کا ایس اوپیز پرعملدرآمد کرنا ہوگا،حکومت کو سختی کرنے پر مجبور نہ کیا جائے عوام اور تاجر برادری ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں کررہے،عید الفطر کا سادگی،تفریحی مقامات پر جانے سے پابندی عائد کی گئی ہے،جبکہ عید ملن پارٹیوں سے سمیت میلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی انہوں نے کہا کہ اجلا س میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کھلنے کی تجویز دے گی اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاون میں توسیع کے ساتھ وقت بڑھانے کی تجویز،عید سے دو روز قبل انٹرسٹی ٹرانسپورٹ سمیت لاک ڈاون کو مزید سخت کرنے کی تجویزاجلاس میں پیش کئے جانے والے فیصلوں پر وزیراعلی کو آگاہ کیا جائیگاحتمی فیصلہ وزیراعلی کریں گے۔


