خضدار میں ہاؤسنگ اسکیم پر مافیا کے قبضے کیخلاف بلوچستان بھر میں ایپکا کی ہڑتال، دفاتر پر تالے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان غلام سرور مینگل کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایپکا ہاؤسنگ اسکیم خضدار میں قبضہ مافیا کی جانب سے ایپکا ہاؤسنگ اسکیم خضدار پر قبضہ اور کارکنوں پر فائرنگ کیخلاف ایپکا بلوچستان کے صدر داد محمد بلوچ کی کال پر بلوچستان کے تمام اضلاع‘نوشکی میں ایپکا کے صدر مولابخش قلندرانی چاغی کے صدر اسد اللہ غالب خاران کے صدر مقبول بلوچ واشک کے صدر اللہ داد لوراجہ مستونگ کے صدر حاجی غلام علی محمد شہئی قلات کے صدر حسین بخش رئیسانی خضدار کے صدر منظور نوشاد لسبیلہ کے غلام قادر کیچ کے صدر سبزل خان پنجگور کے بابو فضل بلوچ سبی کے صدر محمد انور خجک بولان کے صدر حاجی یار محمد نصیر آباد کے صدر عبداللہ بلوچ جعفر آباد کے باجھی خان گاجانی صحبت پور کے صدر محمد اکرم لورالائی کے صدر ملک امیر زادہ عالیزی کوہلو کے صدر امیر خان زرکون دکی کے صدر امیر محمد لونی قلعہ سیف اللہ کے سردار صادق اچکزئی موسی خیل کے امیر محمد ژوب کے صدر صحبت خان مندوخیل زیارت کے صدر ہاشم خان سارنگزی پشین کے صدر محمد رسول وفا کی قیادت اور کوئٹہ رحمت اللہ زہری کی قیادت میں قلم چھوڑ احتجاج کی گئی قلم چھوڑ کے باعث سرکاری دفاتر میں سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے دریں اثناء ایپکا بلوچستان کے صدر داد محمد بلوچ حاجی عبداللہ خان صافی حاجی اصغر بنگلزئی اور ایپکا کوئیٹہ صدر رحمت اللہ زہری نے کوئٹہ کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں قلم چھوڑ احتجاج کا جائزہ لینے کے دوران کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایپکا اپنے کارکنان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے ایپکا کے اتحاد اتفاق مثالی ہے ایپکا ہاسنگ خضدار پر قبضہ اور کارکنوں پر فائرنگ تخریب کاری ہے۔ ایپکا بلوچستان کی جانب سے بلوچستان بھر میں کامیاب قلم چھوڑ احتجاج قبضہ مافیا کو ایک چیلنج ہے ہم پرامن اور جمہوری لوگ ہے خضدار انتظامیہ ان تخریب کاروں کو لگام دیں بصورتِ دیگر ایپکا بلوچستان اپنے ممبران کے حقوق کیلے بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر حق بجانب ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں