حب میں گیس صنعتوں اور سی این جی اسٹیشن کو میسر، گھریلو صارفین سہولت سے محروم
حب (انتخاب نیوز) بلوچستان صوبہ قدرتی نعمتوں سے مالا مال صوبہ خود اس کے شہری اس جدید دور میں بھی گیس سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ حب شہر کے الہ آباد ٹاؤن، مگسی کالونی کے مکین گیس جیسی نعمت سے محروم،24 گھنٹے گیس کی عدم دستیابی، علاقہ مکین اذیت میں مبتلا، حکام بالا فوری نوٹس لیں، گھریلو صارفین کا مطالبہ۔ حب بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر اور سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر حب صوبہ بلوچستان قدرتی دولت سے مالا مال صوبے کی خود کی پیدا کردہ گیس جیسی نعمت سے اسکے عوام محروم ہیں، حب کے کمرشل علاقے الہ آباد ٹاؤن مگسی کالونی حب کے علاقے مکینوں کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے پیدا کردہ مصنوعی گیس بحران 24 گھنٹے پورے علاقے کا گیس فراہمی معطل ہے بالا احکام فوری نوٹس لے گھریلو اور عوامی کا مطالبہ۔حب مگسی کالونی اہلیان محلہ،گھریلو صارفین ازیت میں مبتلا علاقائی معتبرین کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے کا گیس، سوئی سدرن نا اہل افسران نے مصنوعی بحران پیدا کرکے گیس کی فراہمی کو ملی بھگت سے بند کرکے ہوٹلز اور انڈسٹری مالکان اور سی این جی فلینگ اسٹیشن کو دیا فراہم جاتا ہے۔اہلیان محلہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ حب شہر کے باقی تمام یونین کونسلوں کی گیس فراہمی بہتر ہے صرف اور صرف ہمارے علاقے کی گیس کی فراہمی کو جان بوجھ کر سوئی سدرن نااہل افسران بند کر دیا ہے۔ہمارے علاقہ کمرشل ہونے کے باوجود بھی گیس کی فراہمی مکمل 24 گھنٹے بند ہے۔اہلیان محلہ کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے اور مرد بغیر ناشتہ کئے اسکول اور مرد ڈیوٹی پر چلے جاتے ہیں جبکہ صبح،دوپہر،رات کے اوقات میں ہمارے پورے علاقے جان بوجھ سوئی سدرن گیس کمپنی نااہل افسران کی جانب سے مصنوعی بحران پیدا کرکے ہمارے علاقے کا مکمل گیس فراہمی 24 گھنٹے بند کر دیا ہے۔ عوامی حلقوں کا وزیراعلیٰ بلوچستان،گورنر بلوچستان، چیف جسٹس،محتسب اعلی بلوچستان، 24 گھنٹے گیس بندش کا فوری نوٹس لیا جائے۔الہ آباد ٹاؤن مگسی کالونی مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے کے متعلق گیس اہم اشو کے متعلق ضلعی انتظامیہ اور بالا افسران نے ہماری داد رسی نہ سنی گئی تو ہم اپنے بچوں سمیت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔


