خان عبدالصمد خان کی برسی پر2دسمبر کو کوئٹہ میں جلسہ عام منعقد کیا جائیگا‘ پشتونخوامیپ

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا وطن اور برصغیر پاک وہند کی آزادی کے تحریک کے صف اول کے عظیم رہنماء خان عبدالصمد خان اچکزئی کے شہادت کی 49ویں برسی دو دسمبر 2022بروز جمعہ کو پشتونخوا وطن کے طول وعرض ملک کے مختلف شہروں اور ملک سے باہر نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی۔ اس سلسلے میں عوامی اجتماعات، تعزیتی ریفرنسز اور سیمینارز منعقد ہونگے جبکہ مرکزی جلسہ عام کوئٹہ کے صادق گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔ جس میں خان عبدالصمد خان اچکزئی کے قومی سیاسی جمہوری جدوجہد، ان کے ادبی، لسانی خدمات جیسے انجمن وطن سیاسی پارٹی اور ورور پشتون سیاسی پارٹی، استقلال اخبار کا اجراء اور پشتون لیک دود کے علاوہ انگریزی استعمار کے جیل خانوں میں اذیت ناک صورتحال اور بعد میں پاکستان کے آمر حکمرانوں کی جانب دو مرتبہ عمر قید کی سزائیں شامل ہیں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خدائیداد صلاحیتوں کے مالک حریت اور عظیم رہنماء پر انگریزی حکومت اور بعد میں پاکستان کے حکمرانوں کی اذیت ناک قید وبند ان کے حوصلے، ہمت اور استقامت کو متزلزل نہیں کرسکا اور آخر کار اپنے خون کی آبیاری سے ملک میں جمہوریت انسانی بنیادی حقوق، قوموں کی برابری کے فیڈریشن، پشتون قومی وحدت، پشتون قومی تشخص،پشتون قومی وسائل پر پشتونوں کے قومی اختیار،پشتو زبان اور ہر قوم کی قومی زبانوں کو ملک میں رائج کرنے اور پرائمری سے لیکر اعلیٰ تعلیم تک مادری زبانوں کو ذریعہ تعلیم بنانے کے مطالبات پر قائم رہے۔ خان عبدالصمد خان اچکزئی کے ملی ارمانوں کی راہ میں ہونیوالے تمام شہدا کے عزم ارادے اور مقاصد کے حصول کیلئے یہ عہد کرنا ہوگا کہ اپنے قومی ارمانوں کی تکمیل کی راستے میں حائل رکاوٹوں کی پرواہ کیئے بغیر پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی رہبری میں اس جدوجہد کو مزید تیزکرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں