گھڑی خریدی، نہ کسی کو بیچی، سیاسی پروپیگنڈے کیلئے نام استعمال کیا جارہا ہے، دبئی کے ڈیلر کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور سابق معاون خصوصی زلفی بخاری توشہ خانہ کی گھڑی فروخت کرنے کے معاملے پر ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے۔16 نومبر کو دونوں پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے دعویٰ کیا کہ گھڑی پہلے پاکستانی ڈیلر کو بیچی گئی پھر اس ڈیلر نے دبئی میں گھڑی فروخت کردی۔ یہی نہیں زلفی بخاری نے ایک قدم آگے بڑھ کر گھڑی کی قیمت بھی بتائی اور ڈھائی لاکھ ڈالرز میں دبئی میں بیچنے کا دعویٰ کیا۔ لیکن اب دبئی کے گھڑیوں کے ڈیلر نے دونوں کا بھانڈا پھوڑ دیا اور کہا کہ نہ ہم نے گھڑی خریدی، نہ کسی کو بیچی، گھڑی کی تصویر پروموشن کیلئے لگائی تھی۔ ڈیلر نے خبردار کیا کہ سیاسی پروپیگنڈے کیلئے ہمارا نام استعمال نہ کیا جائے، ورنہ قانون اپنا رستہ لے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں