قطر فیفا ورلڈ کپ، اسٹیڈیم کے احاطے میں الکوحل والے مشروبات کی فروخت پر پابندی

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ قطر کے ورلڈ کپ اسٹیڈیم میں الکوحل والی بیئر فروخت نہیں کی جائے گی۔ میزبان ملک کے حکام اور فیفا کے درمیان بات چیت کے بعد، فیفا فین فیسٹیول، دیگر پرستاروں کی منزلوں اور لائسنس یافتہ مقامات پر الکوحل والے مشروبات کی فروخت پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قطر کے فیفا ورلڈ کپ 2022ءکے اسٹیڈیم کے احاطے سے بیئر کے سیل پوائنٹس کو ہٹا دیا گیا ہے۔ فیفا کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اس پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو، ایڈوائزر اور قطر کی سپریم کمیٹی برائے ڈیلیوری اینڈ لیگیسی (ایس سی) کے ایگزیکٹوز کے درمیان طویل المدتی مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے، جو کہ ورلڈ کپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ شراب اب بھی اسٹیڈیم ہاسپیٹلٹی زون کے اندر پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں