الیکشن کمیشن بلوچستان کے زیر اہتمام اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے پر 5 روزہ تربیت کا اہتمام

کوئٹہ (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن بلوچستان کے زیر اہتمام صوبائی اور ضلعی دفاتر میں کام کرنے والے اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے پانچ روزہ”مختصر مدت تربیت“ کا اہتمام کیا گیا اس تربیتی پروگرام میں انتخابی قوانین کے ساتھ ساتھ روزمرہ دفتری امور کی انجام دہی، اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافہ, ووٹنگ طریقہ کار،خواتین،اقلیتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کی انتخابی عمل میں بھر پور شرکت کے حوالے سے تربیتی ماڈیول شامل کئے گئے اس تربیتی کورس کے اختتام پرصوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد، جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر)الیکشن(بلوچستان عبدالقیوم شینواری، اور جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر)ایڈمن(بلوچستان طاہر منصور خان نے تربیت میں حصہ لینے والے 13 اہلکاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے تربیتی کورس میں نعیم احمد ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور سید احسان شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر نے ٹرینرز کے فرائض انجام دیئے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں سٹاف کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقتاح فوقتا اس طرح کی تربیت سے اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافہ ہو تا ہے اور دفتری امور کی انجام دہی مزید نکھر کر سامنے آتی ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر نے تربیت حاصل کرنے والے اسٹاف پر زور دیا کی انہوں نے اس تربیت سے جو سیکھا ہے اس کی مدد سے اپنی کارگردگی میں نکھار لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں