گندم کے بیج بڑے زمینداروں کو فروخت کرکے کروڑوں روپے کما لیے گئے

جعفرآباد (انتخاب نیوز) نصیرآباد ڈویژن میں غیر سرکاری تنظیم ترقی فاؤنڈیشن کے سیلاب متاثرین کسانوں کے جیکا پروجیکٹ میں ریکارڈ بدعنوانیاں ترقی فاؤنڈیشن کے ریجنل کوآرڈینیٹر نے بین الاقوامی ڈونر کو بھی ماموں بنا دیا کسانوں کے بجائے بیج اوپن مارکیٹ اور بڑے زمینداروں کو فروخت کرکے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کما لیے رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب میں ہونے والی تباہ کاریوں میں غریب کسانوں کی چاول کی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کے لیے مختلف فلاحی ادارے اور غیر سرکاری تنظیمیں جعفرآباد پہنچ گئیں اور سیلاب متاثرین کو خشک راشن خیمے اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ڈیرہ اللہ یار‘ اوستہ محمد‘ گنداخہ‘ نصیرآباد اور صحبت پور میں ریلیف آپریشن شروع کئے غیر سرکاری تنظیموں میں ترقی فاؤنڈیشن نے پہلے مرحلے میں نصیرآباد ڈویژن کے چار اضلاع جعفرآباد‘ صحبت پور‘نصیرآباد اور کچھی میں سیلاب متاثرین کو خشک راشن فراہم کیا اور دوسرے مرحلے میں کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جیکا پروجیکٹ کے تحت بیج کی تقسیم شروع کی تاہم ترقی فاؤنڈیشن کے ریجنل کوآرڈینیٹر اور ضلعی کوآرڈینیٹرز نے ملی بھگت کرکے خشک راشن کی طرح گندم کے بیج میں بھی بدعنوانی شروع کی جعفرآباد سمیت نصیرآباد ڈویژن کے دیگر سیلاب زدہ اضلاع میں سیلاب سے متاثر کسانوں کی بجائے گندم کی بیج اوپن مارکیٹ اور بڑے زمینداروں کو فروخت کی جا رہی ہے جس سے ترقی فاؤنڈیشن کے ریجنل اور ضلعی انتظامیہ نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کما لیے ہیں جعفرآباد اوستا محمد صحبت پور اور نصیرآباد میں سیکڑوں چھوٹے کسان گندم کے بیج سے محروم رہ گئے جعفرآباد اوستا محمد اور صحبت پور میں ترقی فاؤنڈیشن کی جانب سے گندم کا بیج فروخت کرنے کے خلاف چھوٹے کسان سراپا احتجاج ہیں گنداخہ سے عادل جمالی‘ حفیظ لاشاری ودیگر نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ترقی فاؤنڈیشن انتظامیہ جعلی سروے کرکے بیج اوپن مارکیٹ اور بڑے زمینداروں کو فروخت کر رہی ہے گزشتہ روز ترقی فاؤنڈیشن کے ڈونر جعفرآباد کے دورے پر پہنچے جنہیں انتظامیہ نے جعلی سینیٹرز کا دورہ کروا کر ماموں بنا دیا جبکہ ترقی فاؤنڈیشن نے سینٹر ان یوسیز میں بنائے جو سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں