خضدار باری مقدار میں منشیات برآمد ملزمان گرفتار

ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کے احکامات کی روشنی میں نائب تحصیلدار باغبانہ حبیب الرحمان گچکی کے زیر نگرانی میں چککو لیویز چیک پوسٹ پر انچارج عبدالقادر باجوئی ودیگر اہلکاران نے دوران چیکنگ ایک ٹوڈی کار نمبر ATJ-942 گاڑی کے خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کے تقریبا”
60 کلو چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہےاسٹنٹ کمشنر یو ٹی خضدار جہانزیب شاہوانی نے آج لیویز ہیڈ کوارٹر خضدار میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ آج لیویز باغبانہ نے زبردست کاروائی کرکے چککو چیک پوسٹ پر خفیہ اطلاع ملنے پر
ایک کار گاڑی کو روکا گیادوران تلاشی انکے خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کے 60 کلو چرس برآمد کرکےدو ملزمان محمد یونس ولد محمد اکبر سکنہ قلعہ عبداللہ جمعہ خان والد محمود خان سکنہ قلعہ کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے
لیویز خضدار اس متعلق مزید ملزمان سے مزید تفیش کررہے ہیںملزمان کوئٹہ سے کراچی منشیات کو سمگلنگ کررہے تھے جسکو لیویز خضدار نے بروقت کاروائ کرکے ناکام بنائ ہے۔۔


