وندر، ماہی گیروں کی جانب سے فوج کی حمایت اور اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

وندر، ماہی گیروں کی جانب سے فوج کی حمایت اور اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقادوندر (انتخاب نیوز) سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں ماہی گیروں کی جانب سے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ماہی گیروں کی تنظیم کے رہنماؤں محمد اشرف رودینی بلوچ، محمد سلیم کاکانی، مہراللہ الفت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ایک سیاسی پارٹی پی ٹی آئی کے سربراہ کی جانب سے آئے روز پاکستان کے حساس اداروں کے سربراہان کے خلاف من گھڑت الزامات لگائے جارہے ہیں جسکی ہم سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک میں فوج نہیں ہے آج وہ ممالک انتہائی انتشار کے شکار ہیں آئین اور قانونِ کی کوئی پاسداری نہیں ہے جس کا جو جی میں آتا ہے وہ ویسا کررہا ہے مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان کے جوانوں اور آفیسران نے قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں آج ہمارے ملک میں جو امن و امان ہے وہ افواج پاکستان اور ملکی اداروں کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سمیت پولیس فورس لیویز فورس کوسٹ گارڈ ایف سی کے جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس پر ہم اپنے تمام پاکستانی قانون نافذ کرنے والی اداروں کے سربراہان اور جوانوں کو جنہوں نے ملت کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور ملکی اداروں کی رات دن اپنی سرحدوں پر موجودگی کی وجہ سے ہم پرسکون طریقے سے سو پا رہے ہیں اور ہمارے شہروں و دیہات میں امن و امان کا راج ہے بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک کی ایک سیاسی پارٹی پی ٹی آئی کے سربراہ اور ان کے حواری دن رات افواج پاکستان اور کی اداروں کے خلاف من گھڑت الزامات لگا کر اپنے ان آقاؤں کی خوشنودی میں لگے ہوئے ہیں جو ازل سے پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہوئے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک بھارت جس کے ساتھ مل کر اور ان کی ایما پر پی ٹی آئی کے سربراہ اور رہنما اپنے کارکنوں کے ساتھ مل کر اپنی ملکی اداروں کے خلاف من گھڑت الزامات لگا کر اپنے ملک اور پاکستانی اداروں کو بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جو کہ شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے اداروں کے ساتھ تھے ہیں اور ان شااللہ رہتی دنیا تک رہیں گے ہم ماہیگیر اپنی ملک کے اداروں کے شانہ بشانہ میدانوں اور سمندر کی لہروں میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوکر ان کا ساتھ دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ریلی کے شرکا نے ڈام بندر گاہ سے تین کلو میٹر تک پیدل چلتے ہوئے اپنے ملکی اداروں کے حق میں ریلی نکالتے ہوئے گشت کیا ریلی کی قیادت تحصیل سونمیانی وندر ڈام بندر کے مچھلی کے بیوپاریوں اور سیاسی و سماجی شخصیات سیٹھ حاجی محمد پرویز دود، سیٹھ حاجی محمد الیاسانی، سیٹھ حاجی کریم بخش الیاسانی کر رہے تھے جبکہ ڈام بندر کے سیاسی و سماجی رہنماں کی بڑی تعداد جن میں بشیر حمزہ خاصخیلی، محمد سلیم کاکانی، وڈیرہ محمد شریف خاصخیلی، وڈیرہ یعقوب سکندر الیاس رموانی و دیگر شامل تھے جبکہ وندر پولیس کے انچارج سب انسپکٹر عبدالحق موسیانی اپنے جوانوں کے ساتھ ریلی کو سیکورٹی فراہم کر رہے تھے ریلی میں شریک شرکا کی جانب سے ملکی اداروں کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں