ٹرانسپورٹ کی بندش سے رخشان ڈویژن میں ایندھن ناپید ہوچکا، دالبندین تیل کمیٹی

چاغی (انتخاب نیوز) دالبندین تیل کمیٹی نے بیک گاڑیوں کی آمد و رفت اور نوشکی تیل کمیٹی کے حق میں میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ بیک گاڑیوں کی بندش سے پورے رخشاں ڈویژن میں تیل کے ٹرانسپورٹر سمیت جنریٹر مزدور و مختلف شعبوں کے افراد نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں۔ بیک گاڑیوں کی بندش سے پورے رخشاں ڈویژن میں تیل ناپید ہوچکا ہے۔ بیک گاڑیاں بڑی مقدار میں تیل خرید کر دور دراز علاقوں میں سپلائی کرتی ہیں جسے مقامی سطح پر تیل کے قیمت میں اتار چڑھاؤ ہوتا ہے۔ دالبندین تیل کمیٹی، نوشکی تیل کمیٹی اور مستونگ تیل کمیٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہم دالبندین تیل کمیٹی، نوشکی تیل کمیٹی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں