بی این پی آواران کا بزنجو پینل سے اتحاد کا اعلان

آواران(بیورورپورٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی آواران کا مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل اور جنرل سیکریٹری واجہ جہانزیب بلوچ سمیت مرکزی کابینہ کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ آواران میں نیشنل پارٹی کے ساتھ اتحاد کے خاتمے اور بزنجو پینل کے ساتھ اتحاد کا اعلان، بی این پی مینگل آواران کے ضلعی جنرل سیکرٹری برکت علی بلوچ نے آج باقائدہ ضلعی سطح پر نیشنل پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بزنجو پینل کے ساتھ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں اتحاد کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ ہدایت ہمیں مرکز کی جانب سے دی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی جانب سے بار بار غلط بیانی، دھوکہ دہی، سیاسی منافقت اور معاہدے کی بارہا خلاف ورزی کی وجہ سے اتحاد ختم کرنے پر مجبور ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مرکزی قائد اور کابینہ نے ضلعی رہنماوں کے خدشات سننے کے بعد آج اپنا فیصلہ سنا دیا مخصوص نشستوں پر بی این پی اور بزنجو پینل مشترکہ امیدوار میدان میں اتاریں گے، مرکز کے حکم کے عین مطابق آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیکر جلد بزریعہ پریس کانفرنس میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مرکز کے ہدایت کے مطابق پارٹی کے ضلعی رہنما مرکزی قائدین کے حکم کی پابند ہو کر فیصلہ پر عمل کریں خلاف ورزی کی صورت میں پارٹی آئین و منشور کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں