افغان باشندوں کی پاکستانی علاقے میں سڑک کی تعمیر کی کوشش پر فائرنگ کا تبادلہ، حالات کشیدہ

پارا چنار :ضلع کرم کے سرحدی علاقوں میں افغان باشندوں نے پاکستانی علاقے میں سڑک کی تعمیر کی کوشش پر فائرنگ کی جس کے باعث سرحدی علاقوں میں حالات کشیدہ ہوگئے، عمائدین نے مذاکرات کا عمل شروع کردیا۔ طوری بنگش قبائل کے رہنما عنایت طوری اور عینی شاہدین کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی علاقے بوڑکی خرلاچی کے پاکستانی حدود میں افغان باشندوں نے ہفتے کے روز سڑک کی تعمیر کی کوشش کی جس پر افغانستان اور ضلع کرم کے علاقہ خرلاچی سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا تاہم جرگہ کی کوششوں سے فائر بندی ہوگئی تاہم اتوار کے روز دوبارہ پاکستانی علاقوں میں افغان باشندوں نے زبردستی سڑک کی تعمیر شروع کردی گئی جس پر دوبارہ شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جو تا حال جاری ہے فائرنگ کے باعث علاقے میں شدید کشیدگی اور خوف و ہراس ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں