تسنیم حیدر ن لیگ کا ترجمان نہیں، مریم اورنگزیب،الزامات جھوٹے ہیں تو برطانوی عدالت سے رجوع کرلیں،زلفی بخاری

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ تسنیم حیدر نامی شخص کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تسنیم حیدر نامی شخص پاکستان مسلم لیگ (ن) لندن کا ترجمان نہیں اور ان کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے، تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے، اے آر وائے کو چیلنج ہےکہ یہ خبر برطانیہ میں آن ائیر کرے ، برطانیہ میں جھوٹی خبر اس ڈر سےنشر نہیں کرتے کیونکہ پہلے بھی جھوٹ پر جرمانے بھر چکے ہیں، جعلسازی، جھوٹ اور فیک نیوز سےارشد شریف کےاصل قاتلوں سےتوجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اہم بات یہ ہےکہ الزام لگانے والا برطانیہ میں یہ بات کر رہا ہے، برطانیہ میں جھوٹا الزام لگا کر بچنا ناممکن ہے، الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں، تحقیقات ضروری ہیں، اگر الزامات جھوٹے ہیں تو برطانوی عدالت سے رجوع کرلیں۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پرسینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والے تسنیم حیدر کے ساتھ اپنی تصاویر سامنے آنے پر ردعمل دیا ہے۔ٹوئٹر پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ مجھے عزت سے نوازا ہے، اس تقریب میں 1500سے زیادہ افراد تھے، میں اس آدمی کو نہیں جانتا۔انہوں نے کہا کہ تصویر سے ظاہر ہے کہ میں ابھی ابھی ان سے متعارف ہوا تھا، میں اس طرح کی گٹر کی سیاست کرکے اپنے آپ کو نہیں گراو¿ں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں