چمن پاک افغان سرحد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

چمن(آن لائن)چمن پاک افغان سرحد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا پاک افغان سرحد دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کے بعد آج صبح آٹھ بجے پاک افغان سرحد کو کھول دیا گیا پاک افغان سرحد گزشتہ 8 دنوں سے بند رہا پاک افغان سرحد 13 نومبر کو پیش آنے والے دہشت گردی واقع کے بعد بند کر دیا گیا تھا پاک افغان سرحد پر ہونے والے دہشتگرد حملے میں ایک ایف سی اہلکار جانبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے تھیجس پر پاک افغان سرحد پاکستان کی جانب سے احتجاجا بند کر دیا گیا تھا کل پاک افغان سر حد پر فلیگ میٹنگ میں افغان سرحدی احکام نے پاک افغان سرحد پر پیش آنے والے واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کیا واقع میں ملوث شخص کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے کی یقین دہانی کرانے اور انھوں نے کہا کہ کسی کو بھی دونوں ممالک کے بھائی چارے کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.کامیاب مزاکرات کے بعد پاک افغان سرحد کو آج بروز سموار ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا پاک افغان سرحد کے کھولنے سے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں