ڈیرہ بگٹی کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کسی کو بھی حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی

ڈیرہ بگٹی(انتخاب نیوز)ڈیرہ بگٹی کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کسی کو بھی حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کچھ عناصر کچے کے اغوا کاروں اور جرائم پیشہ عناصر سے ملکر ڈیرہ بگٹی کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ گفتگو گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز کھیتران نے ایک دفتری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کی اعلامیہ کے مطابق کچھ عناصر کچہ کے ڈاکوں سے رابطہ رکھ کر حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انکو یہ واضح بتانا چاہوں گا کہ ڈیرہ بگٹی کو کچہ نہیں بننے دیں گے اگر ضلع ڈیرہ بگٹی کے کسی بھی علاقے میں اغوا کاری کا کوئی واقع پیش آیا تو ان عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں اغوا کاروں اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے جائیگا جبکہ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ کسی کو بھی ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں