امریکی اسٹور میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

واشنگٹن (انتخاب نیوز) امریکی ریاست ورجینیا کے ایک اسٹور میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست ورجینیا کے شہر چیسی پیک کے ایک اسٹور میں گھس کر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس ترجمان نے بتایا حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ اسٹور سے ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا تھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں اورلاشوں کی اسپتال منتقلی کے لیے 40 سے زائد ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر موجود تھیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں