پی ڈی ایم اے بلوچستان،ملازمین کی تنخواہوں کے عدم فراہمی کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ملازمین نے گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق اور گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور تمام ملازمین کرایہ کے مکانات میں رہتے ہیں تنخواہوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے ہمارا وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیااللہ لانگو سے مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی کے مسئلے کو حل کرتے ہوئے ہماری تنخواہوں کی فراہمی ممکن بناکر ملازمین میں پائی جانے والی تشویش دور کی جائے مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں