پنجگور، محکمہ ریونیو کی ملی بھگت سے سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ اور قبضے کا سلسلہ

پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور میں سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ اور قبضے کا سلسلہ جاری، بااثر افراد قبضے کے بعد اپنے اختیارات ناجائز استعمال کرکے کوڑیوں کے دام اپنے نام کرواتے ہیں جبکہ عام غریب کو اپنے ہی گھر کے سامنے دو فٹ دیوار تعمیر کرنے کی اجازت نہیں، پنجگور میں مختلف محکموں کی زمینوں پر قبضہ گیری عروج پر پہنچ چکی ہے۔ پنجگور میں بے نامی جائیداد جوکہ بااثر افراد کے قبضے میں ہیں اور یہ سب کچھ محکمہ ریونیو کی ملی بھگت سے ہورہا ہے، علاقے کے عوامی حلقوں نے چیف جسٹس بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان اور متعلقہ حکام بالا سے اپیل ہے کہ پنجگور میں بے نامی جائیدادوں اور ان قبضہ گیروں کیخلاف کارروائی کی جائے، جنہوں نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرلیا ہے اور غریب عوام کو بھی مکمل تعمیرات کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں