صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے،شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے،میڈیا ہاؤ سز کے واجبات کی ادائیگی کاآغاز کر رہے ہیں جس سے ریلیف ملنا شروع ہو جا ئیگا،نیوز ایجنسیز کے مسائل کا بھی حل کریں گے،عید کے بعد ملاقات کا دوسرا سیشن ہو گا،اتفاق کے ساتھ معاملات پر آگے بڑھیں گے، اے بی سی کے معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز، ایڈیٹرز کے عہدیداران نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کی جس میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر درانی اور پرنسپل انفارمشن آفیسر شاہیرہ شاہد بھی شریک تھیں۔سی پی این ای کے وفد نے وزیر اطلاعات کو میڈیا صنعت سے وابستہ مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا ہاؤ سز کے واجبات کی ادائیگی کاپیر سے آغاز کر رہے ہیں،جس سے ریلیف ملنا شروع ہو جا ئیگا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ واجبات کی ادائیگی کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سے جوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایسا میکنیزم بنانے جا رہے ہیں جس سے آئندہ یہ مسائل نہ ہوں اور واجبات ساتھ ساتھ ادا ہوتے جائیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اخبارات کا ریجنل کوٹہ ضروری ہے،نامور صحافی چھوٹے اخبارات سے ابھر کر سامنے آئے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ نیوز ایجنسیز کے مسائل کا بھی حل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عید کے بعد ملاقات کا دوسرا سیشن ہو گا،اتفاق کے ساتھ معاملات پر آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اے بی سی کے معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ویڈیو کانفرنس میں صدر سی پی این ای عارف نظامی،سیکرٹری جنرل،ڈاکٹر جبار خٹک، عارف بلوچ،جوائنٹ سیکرٹری، تنویر شوکت،جوائنٹ سیکرٹری،ایس کے نیازی،نائب صدر،اکرام سہگل، نائب صدر، شاہد عارف،ایاز خان، ایکسپریس گروپ،کاظم خان، ڈیلی ٹائمز، انور ساجدی،نائب صدر،طاہر فاروق،جوائنٹ سیکرٹری، عامر محمود،ڈپٹی سیکرٹری جنرل، حید ر امین،92گروپ،شکیل احمد ترابی، اعجاز الحق،سابق سیکرٹری جنرل،ڈاکٹر حافظ ثناء اللہ،نائب صدر، غلام نبی چانڈیو، جوائنٹ سیکرٹری، حامد حسین عابدی، فنانس سیکرٹری، رحمان منگریو، انفارمشن سیکرٹری اور دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں