احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور ان کے خاندان کو کلین چٹ دیدی

لاہور (انتخاب نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز سمیت فیملی کے دیگر افراد کے خالف دائر منی لانڈرنگ کیس پر سماعت کرتے ہوئے مزید سماعت 15دسمبر تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر نیب کے ایک گواہ تجمل اسلام نے اپنا بیان قلمبند کروایا جبکہ شہباز شریف کے وکیل نے نیب کے گواہ پر جراح مکمل کی عدالت میں پیش ہونے والا نیب کا گواہ مقامی بنک کا ایک اعلیٰ آفیسر تھا جس نے عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی کمپنیوں کے بنک اکاؤنٹس کا ریکارڈ پیش کیا اور شہباز شریف سمیت حمزہ شہباز پر مذکورہ کمپنیوں کے بنک اکاؤنٹس سے منی لانڈرننگ کے الزامات ی تردید کرتے ہوئے شہباز شریف فیملی کو کلین چٹ دے دی۔ سماعت کے دوران حمزہ شہباز کے وکلاء نے حمزہ شہباز کی عدالت حاضری معافی کی درخواست پیش کی جسے عدالت نے طبی بنیادوں پر درخواست منظور کر لی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چونکہ حمزہ شہباز کمر کی درد میں مبتلا ہیں اس لئے وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جبکہ شہباز شریف کے وکلاء نے شہباز شریف کی عدالت سے حاضری کی مستقل معافی کی بھی درخواست دائر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں