بلوچستان میں کوئی لاپتہ نہیں سب دہشتگرد ہیں،فرید رئیسانی

سبی (انتخاب نیوز) فوج کے حمایت اور دہشت گردی کیخلاف بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء فرید رئیسانی کی قیادت میں ان کے رہائش گاہ مٹھڑی سے ایک جلوس نکالا گیا۔ جو سندھ بلوچستان قومی شاہرہ سبی کے مقام پر پہنچے۔جہاں پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کیخلاف کچھ ناکام سیاست دان اور ان کے ایجنٹ پروپنگنڈا کررہے ہیں۔عمران خان اپنے اقتدادکو بچانے کیلئے فوج کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتیتھے۔لیکن آج اسے اقتدار سے دھکے مار کر نکالا گیا تو فوج اور آئی ایس آئی پر الزامات لگانے پر اتر آئیں۔بلوچستان میں قوم پرست مسنگ پرسنز کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔بلوچستان میں کوئی بھی مسنگ پرسن نہیں ہیں جن کے نام دیئے گئے ہیں ان میں زیادہ تر دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہو کر ملک اور صوبے میں دہشت گردی، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور میں نوشکی میں اور آواران میں ایف سی کے کیمپوں میں حملوں کے دوران جو بھی دہشت گرد مارے گئے ان سب کا نام بھی مسنگ پرسنز کے لیسٹ میں شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں