پولیس کی عمران خان کو بْلٹ پروف جیکٹ پہنے اور گاڑی سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات
راولپنڈی (انتخاب نیوز) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق پولیس حکام نے پارٹی قیادت کو تحریری طور پر سیکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔پولیس حکام کے مراسلے میں پی ٹی ائی سے کہا گیا ہے کہ بْلٹ پروف روسٹرم کو یقینی بنایا جائے اور عمران خان بْلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں۔میں نے اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا ہے، عمران خانپولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں اور روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔مراسلے کے مطابق وی آئی پی کی سیکیورٹی کے لیے ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے لیے مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگا دیا ہے۔راولپنڈی میں پی ٹی ائی کے جلسے کیلئے مرکزی اسٹیج لگا دیاپی ٹی ائی کی جانب سے جلسہ گاہ سکستھ روڈ فلائی اوور سے بینظیر بھٹو اسپتال تک بنایا گیا ہے۔


