پنجگور میں سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ اور قبضہ گیری کا سلسلہ، عوامی حلقوں میں تشویش

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور میں سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ اور قبضہ گیری کا سلسلہ جاری، بااثر افراد قبضے کے بعد اپنے اختیارات ناجائز استعمال کرکے کوڑیوں کے دام اپنے نام کرواتے ہیں جبکہ عام غریب کو اپنے ہی گھر کے سامنے دو فٹ دیوار تعمیر کرنے کی اجازت نہیں۔ پنجگور میں مختلف محکموں کے زمینوں پر قبضہ گیری عروج پر پہنچ چکی۔ پنجگور میں بے نامی جائیداد جوکہ با اثر افراد کے قبضے میں ہیں اور یہ سب کچھ محکمہ ریونیو کی ملی بھگت سے ہورہا ھے علاقے کے عوامی حلقوں نے چیف جسٹس بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان اور متعلقہ اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں بے نامی جائیدادوں اور ان قبضہ گیروں کے خلاف کاروائی کی جائے جنہوں نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں