قلات میں درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ، گیس مکمل طور پر غائب، معمولات زندگی متاثر

قلات (انتخاب نیوز) قلات میں سردی کا راج، درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ، معمولات زندگی متاثر، گیس مکمل غائب۔ تفصیلات کے مطابق قلات شہر و گردونواح میں سائبیرین ہواوں سے موسم سرد ہوگیا لوگ گھروں میں محصور جبکہ سڑکیں ویران ہونے لگیں محکمہ موسمیات کیمطابق قلات میں درجہ حرارت منفی پانچ ریکارڈ کی گئی اس شدید سردی میں گیس مکمل غائب رہی گیس کی مکمل بندش سے قلات کے عوام مجبور ہوکر گرم علاقوں کی طرف ہجرت پر مجبور ہیں عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قلات میں گیس بحالی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں