کوہلو میں بنائے گئے لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کروڑوں روپے ضائع

کوہلو (انتخاب نیوز) کوہلو میں ایک سال قبل محکمہ بی اینڈ آر کی جانب سے بنائے گئے لنک روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار بن گئے، کروڑوں روپے ضائع۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کرپشن کی داستانیں تو مشہور ہیں لیکن ایک سال قبل محکمہ مواصلات کی جانب سے بنائے گئے لنک روڈز جس میں تمبلی کوہلو،نیوکلی،مری کالونی کے علاوہ کئی ایسے سڑکیں شامل ہیں جسے ایک سال قبل ہی بنائے گئے تھے لیکن ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار بن کئے ہیں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ افسیران نے ہر ٹھیکیدار پر پرسٹینج فکس کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ٹھیکیدار ناقص میٹریل کا استعمال کرتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان‘صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری‘چیف سیکرٹری بلوچستان کمشنر سبی ڈویژن ڈپٹی کمشنر کوہلو سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لے کر متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے تاکہ عوامی ٹیکسوں کا سہی معنوں میں استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں