جنوبی کوریا، ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد ہلاک
سیؤل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کے صوبہ گینگون کی مشرقی ساحلی کانٹی یانگ یانگ میں ایک ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔اتوار کویونہاپ نیوزایجنسی کے مطابق انتظامیہ کو آگ پر قابو پانے کے بعد جائے وقوعہ سے 5 لاشیں ملی ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 50 منٹ پر گر کر تباہ ہوا اور گرنے کے فوری بعد شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔اس ہیلی کاپٹر کو سوکچو، گوسیونگ اور یانگ یانگ کی مقامی حکومتوں نے مشترکہ طور پر لیز پر لیا تھا جو کہ جنگل میں آگ بجھانے کی سرگرمیوں کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔
Load/Hide Comments


