کوئٹہ بروری روڈ پر تعمیراتی کام، فائبر آپٹک کیبل کٹ جانے سے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر تعمیراتی کام کے باعث آپٹک فائبر کیبل کٹ جانے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیلی فون سسٹم اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی ہے۔پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق شہر کے علاقے بروری روڈ پر گولی مار چوک کے قریب تعمیراتی کام کے باعث آپٹک فائبر کٹ گئی، آپٹک فائبر کٹنے سے بروری اورملحقہ علاقوں میں ٹیلی فون سسٹم اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی ہے،متعلقہ حکام کے مطابق عملہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کیلئے کام کررہا ہے،دوسری جانب فون اور انٹرنیٹ منقطع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں