کوئٹہ کسٹمز کی کارروائی، نوکنڈی سے 67 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، کھاد اور چینی قبضے میں لے لیں

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کسٹمز کے عملے نے سیکورٹی فورسز کے ہمراہ پاک افغان بارڈر رخشان ڈویژن میں نوکنڈی کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے 36 کروڑ روپے مالیت کی 67 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، کھاداور چینی قبضے میںلے لیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن اور کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ معین افضل علی، اسسٹنٹ کلکٹر شفیع اللہ اور سپرنٹنڈنٹ آصف زمان کی نگرانی میں کسٹم کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے ہمراہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور سامان کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کارروائیاں کرتے ہوئے لگژری سمیت دیگر 67 قیمتی گاڑیاں قبضے میں لے لیں اس کے علاوہ 2000 کلو چینی اور 13 ہزار کلو کھاد قبضے میں لے لیں۔ سمگلروں کے خلاف خصوصی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ترجمان کسٹم کا کہنا ہے کہ مذکورہ کسٹم کی کارروائی میں سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں بھی ساتھ تھی اور قبضے میں لی جانے والی گاڑیوں اور دیگرسامان کی مالیت 36 کروڑ روپے بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں