قطر فیفا ورلڈ کپ، گھانا نے کوریا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 ء میں گھانا اور کوریا کے درمیان کھیلا گیا میچ میں گھانا نے کوریا کو دو کے مقابلے تین گول سے شکست دیدی۔ دونوں ٹیموں کو مقررہ وقت کے علاوہ 10 منٹ کا ایکسٹرا ٹائم بھی دیا گیا۔ گھانا کی جانب سے پہلا گول میچ کے 24 ویں منٹ پر دوسرا گول 34 ویں منٹ میں کیا گیا جبکہ کوریا کی جانب سے پہلا گول 58 ویں منٹ اور دوسرا گول 61 منٹ پر کیا گیا۔ گھانا کی جانب سے آخری اور فتح کن گول 68 ویں منٹ میں کیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو دیے گئے اضافی 10 منٹ دینے کے باوجود دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول اسکور نہ کیا جاسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں