ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی بھانجی گرفتار

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی بھانجی فریدہ مرادخنی کو حکومت کو ’’خونی اور بچوں کی قاتل‘‘ پکارنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت مخالف مظاہروں کی بھی حمایت کی تھی۔ایک ویڈیو جو ان کے بھائی نے شیئر کی، فریدہ مرادخنی نے ایرانی حکومت کو خونی اور بچوں کی قاتل قرار دیا۔ انہوں نے اس ویڈیو پیغام میں ایران میں جاریحکومت مخالف مظاہروں کی بھی حمایت کی تھی۔
محمد مرادخنی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں اپنی بہن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تہران کے پراسیکیوٹر دفتر کی جانب سے فریدہ کو طلب کیا گیا تھا۔ فریدہ پیشے کے اعتبار سے انجینیئر ہیں اور انسانی حقوق کی ایک نمائندہ کارکن بھی ہیں۔ مظاہرین کے خلاف ایرانی حکومت کے کریک ڈاؤن کے آغاز سے ہی وہ حکومت پر تنقید کرتی آ رہی ہیں۔ایران میں ایک نوجوان لڑکی مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد سے ایران بھر میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک جب کہ ہزاروں گرفتار ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں