نال میں ڈرگ انسپکٹر کے میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے، اتائی پریکٹس کرنیوالوں کو وارننگ

نال (انتخاب نیوز) ڈرگز انسپکٹر کا اچانک نال کا دورہ، تمام میڈیکل اسٹورز پر چھاپہ، اتائی پریکٹس و غیر قانونی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی۔ ڈرگز انسپکٹر خضدار نے نال کے میڈیکل اسٹورروں اور کلینکوں پر اچانک چھاپہ اور اتائی پریکٹس کرنیوالوں و غیر قانونی ادویات کی فروخت پر مکمل پابندی اور اس ضمن میں تمام میڈیکل اسٹور مالکان کو آخری وارننگ دی اور جلد دوبارہ وزٹ، صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا، اور فی الفور میڈیکل اسٹورز مالکان کو اپنے میڈیکل اسٹورز اور اسکے آس پاس کوڑا کرکٹ اور کچرہ ہٹانے اور صاف ستھرا ماحول ترتیب دینے کی سختی سے تاکید کی۔ اس موقع پر میڈیکل آفیسر نال ڈکٹر امجد، نائب تحصیلدار اللہ داد و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں