”مہر گڑھ کتاب کارروان“ کتب بینی کے کلچر کو فروغ دینے میں مددگار ہوگا، بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) حب بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ حب زون کی جانب سے دو روزہ کامیاب کتب میلہ ”مہرگڑھ کتاب کارروان“ کامیابی سے ختم ہوا۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ حب زون کی جانب سے دو روزہ کامیاب کتب میلہ ”مہرگڑھ کتاب کارروان“ منعقد ہوا جس میں مختلف موضوعات کے کتابیں دستیاب تھیں۔ کتاب اور تعلیم دوست حضرات نے کتب میلے کا دورہ کیا اور بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے دوستوں کے تعلیم دوست اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ معاشرے میں بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے شعور یافتہ سیاسی کارکناں تعلیمی اور سیاسی انقلاب برپا کرینگے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ حب زون کی جانب سے منعقدہ کتب میلے کا آغاز 26 نومبر کو لسبیلہ پریس کلب حب کے سامنے ہوا اور 27 نومبر کو ختم ہوا، جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی جس میں نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی آرگنائزر ایڈووکیٹ شاہ زیب بلوچ، کالج کے پرنسپل بلوچی زبان کے استاد سراج ساگر بلوچ، تحصیلدار گڈانی محبوب چنال، پی ایس ایف بلوچستان کے کوآرڈینیٹر فرحان بھنگر، The hub English language کے سینئر استاد عبدلخالق بلوچ، سماجی کارکن جواد رند اور ریاض رونجہ صحافی حضرات سمیت دیگر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کرکے بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی۔ کتب میلے میں سیاسی، لٹریری اور مختلف موضاعات کی کتابیں دستیاب تھیں جس میں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں کتابیں خرید کر کتابوں سے لگاؤ کا مظاہرہ کرکے یہ ثابت کیا کہ بلوچستان بالخصوص حب کے تعلیم دوست عوام اپنی علم وشعوری آبیاری کیلئے کتب بینی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ یقیناً یہ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے دوستوں کی مرہون منت ہے کہ جنہوں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کتاب کلچر کو فروغ دینے کیلئے ”مہرگڑھ کتاب کارروان“ کی مناسبت سے بک اسٹال لگانے کا سلسلہ شروع کیا، جنمیں کتب بینی کے کلچر کو کافی حد تک فروغ حاصل ہوا۔ معاشرے میں سیاسی، علم و ادبی انقلاب برپا کرنے کیلئے مختلف موضوعات پر تحریر کردہ کتابوں کا دستیاب ہونا ناگزیر ہے، کتابوں کے بغیر تعلیمی انقلاب برپا کرنے اور معاشرے میں علم وشعور پھیلانے کے خواب ادھورے رہ جاتے ہیں۔ تعلیم کے بغیر قومیں پسماندگی کا شکار ہوتے ہیں۔ دنیا میں ترقی یافتہ اقوام نے تعلیم کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لائی ہیں۔ معاشرے میں سماجی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑنے کا واحد ذریعہ لوگوں میں علم و شعور پیدا کرنا ہے، جس کے ذریعے معاشرہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہوجاتے ہیں۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ حب زون نے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بک اسٹال کا دورہ کرکے کتاب کلچر کو فروغ دینے کیلئے اراکین کی حوصلہ افزائی کی تاکہ آئندہ بھی کتب میلے کا انعقاد کرکے سماج میں علم و شعور پھیلانے میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں