تربت‘ انتظامیہ کی جانب سے فٹبال کے میچز کیچ سٹیڈیم میں بڑی سکرین پر دکھانے کا اہتمام

تربت(نمائندہ انتخاب) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچز کیچ اسٹیڈیم میں بڑے اسکرین پر دکھانے کا اہتمام، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)کیچ عقیل کریم کے مطابق کمشنر مکران ڈویژن سید فیصل احمد کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ کی نگرانی میں فیفا ورلڈ کپ 2022 ء کے باقی تمام میچز کیچ اسٹیڈیم میں بڑے اسکرین پر دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے، گزشتہ شب ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر اسکرین لگاکر اسٹیڈیم میں شائقین کو ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ دکھائے گئے، اسٹیڈیم میں شائقین کی بہت بڑی تعداد نے میچ دیکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں